ٹوبہ میں مصنوعی مہنگائی کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈائون

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر رمضان المبارک کے دوران مصنوعی مہنگائی کے خلاف ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں سخت کریک ڈان جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر عمر میلہ کی زیر نگرانی 64پرائس کنٹر ول مجسٹریٹس فیلڈ میں متحرک ہیں اور مارکیٹوں کی مسلسل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ضلع بھر میں 3,059 انسپیکشنز کی گئیں۔ گراں فروشی کے مرتکب 58 افراد کو مجموعی طور پر 2لاکھ 30ہزار 500روپے جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ دو دکانوں کو سیل کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تحصیل ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 1,478انسپیکشنز کے دوران 25افراد کو 80ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ گوجرہ میں 629 انسپیکشنز کے دوران 55ہزار 500روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور دو دکانیں سیل کی گئیں۔ کمالیہ میں 415انسپیکشنز کے دوران 25ہزار روپے جبکہ پیر محل میں 537انسپیکشنز کے دوران 70 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں