ٹوبہ میں میراتھن ریس کا انعقاد کل ہو گا

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) ضلع کونسل اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے باہمی تعاون سے 8 فروری کو ٹوبہ ٹیک سنگھ میں میراتھن ریس کا انعقاد کیا جائے گا، جو ڈپٹی کمشنر عمر میلہ کی زیر نگرانی منعقد ہوگی۔ میراتھن کا مقصد صحت مند طرزِ زندگی کو فروغ دینا، مثبت سرگرمیوں کو اجاگر کرنا اور ایک متحرک معاشرے کی تشکیل ہے۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بچوں، نوجوانوں، بڑوں اور بزرگوں کو میراتھن میں شرکت کے یکساں مواقع فراہم کیے گئے ہیں۔ 13 سال یا اس سے کم عمر بچوں کے لیے 2.5 کلومیٹر کی خصوصی ریس منعقد کی جائے گی، جبکہ نوجوانوں اور بڑوں کے لیے 5 اور 10 کلومیٹر کی دوڑ شامل کی گئی ہے۔5 اور 10 کلومیٹر کی ریس کے لیے چار مختلف عمر کے گروپس تشکیل دیے گئے ہیں، جن میں 18 سال سے کم، 19 سے 30 سال، 31 سے 40 سال اور 40 سال سے زائد عمر کے شرکاء کے الگ الگ مقابلے ہوں گے۔ڈپٹی کمشنر عمر میلہ نے کہا کہ میراتھن صرف ایک دوڑ نہیں بلکہ صحت مند زندگی، نظم و ضبط اور مثبت سماجی سرگرمیوں کی عملی مثال ہے۔ انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ ریس کے دوران اعلی نظم و ضبط، اخلاق اور اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کریں۔ڈپٹی کمشنر نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اس صحت بخش سرگرمی میں بھرپور شرکت کریں، منتظمین سے تعاون کریں اور ماحول کی صفائی کا خاص خیال رکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں