ٹوبہ میں ٹیپ بال کرکٹ چیمپئن شپ کا افتتاح

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار)ٹوبہ ٹیک سنگھ میں رمضان المبارک کے موقع پر منعقدہ پہلا ٹوبہ ٹیک سنگھ ٹیپ بال کرکٹ چیمپئن شپ 2026کا باقاعدہ افتتاح ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ عمر میلہ نے ڈسٹرکٹ سپورٹس اسٹیڈیم میں کیا۔ افتتاحی تقر یب پروقار انداز میں منعقد ہوئی جبکہ شاندار آتش بازی کے مظاہرے نے رات کے آسمان کو روشن کر دیا۔ فلڈ لائٹس کی روشنی میں اسٹیڈیم کا منظر دیدنی تھا اور شائقینِ کرکٹ کی بڑی تعداد موجود تھی۔چیمپئن شپ میں 32 ٹیمیں ناک آوٹ بنیادوں پر حصہ لے رہی ہیں اور مقابلے فلڈ لائٹس میں کھیلے جا رہے ہیں۔ ٹورنامنٹ کا فرسٹ پرائز 5لاکھ روپے جبکہ مجموعی انعامی رقم 20لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔ دوسری، تیسری اور چوتھی پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں کو بھی انعامات دیے جائیں گے ۔مزید برآں، نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو خصوصی کیش انعامات اور ٹرافیز دیے جائیں گے۔ سب سے زیادہ چھکے مارنے، سب سے زیادہ رنز بنانے اور سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو بھی اعزازات سے نوازا جائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں