ٹوبہ میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے گرانفروشوں کو جرمانے

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر ضلع میں قیمتوں کی موثر نگرانی اور عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لیے اقدامات تیز کر دیے گئے ہیں۔ انہی ہدایات کی روشنی میںڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان لبھا مسیح کی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلع بھر میں ایک ہفتے کے دوران پرائس کنٹرول کے حوالے سے کی جانے والی کارروائیوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائر یکٹر اکنامکس اینڈ مارکیٹنگ زاہد شریف نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ ہفتے 5,181انسپکشنز کی گئیں، جن میں مختلف خلاف ورزیوں پر 374,500 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔مزید بتایا گیا کہ روٹی کی قیمت و وزن سے متعلق 245انسپکشنز کی گئیں، جن کے دوران خلاف ورزیوں پر 27,500روپے کے جرمانے کیے گئے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان لبھا مسیح نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ وزیر اعلی پنجاب کے ریلیف ایجنڈے کے مطابق گرانفروشی ، کم وزن روٹی اور نرخنامہ آویزاں نہ کرنیوالوں کے خلاف سخت کارروائیاں بلا امتیاز جاری رکھی جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں