ٹوبہ میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس گرانفروشوں کیخلاف متحرک

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے اقدامات مزید سخت کر دیے گئے۔ ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذ یشا ن لبھا مسیح کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر اکنامکس اینڈ مارکیٹنگ زاہد شریف نے کارکردگی رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ضلع بھر میں 62ہزار 134انسپیکشنز کی گئیں جبکہ 1لاکھ 44ہزار 500روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ چینی کی قیمتوں پر خصوصی توجہ دی گئی اور اس حوالے سے 2476 انسپیکشنز کے دوران 95 ہزار روپے جرمانہ وصول کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں