ٹوبہ میں پولیس مقابلہ’2ڈاکوہلاک’کانسٹیبل زخمی

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) ٹوبہ ٹیک سنگھ کے تھانہ صدر کے علاقے 317ج ب کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ میں دو ڈاکو مارے گئے جبکہ کانسٹیبل حارث شدید زخمی ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ کے تھانہ صدر کے علاقہ 317 ج ب کے قریب پولیس نے موٹرسائیکل سوار دو ڈاکوئوں کو روکنے کا اشارہ کیا مگر انہوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی، جوابی فائرنگ میں دو ڈاکو ہلاک جبکہ پولیس کانسٹیبل حارث شدید زخمی ہو گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی مجید گجر اور ایس ایچ او فریاد چیمہ بھی موقع پر پہنچ گئے۔ ہلاک ہونیوالے ڈاکوئوں میں سے ایک کی شناخت اظہر عرف اظہری کے نام سے ہوئی جسکا تعلق جھنگ سے ہے جبکہ دوسرے ڈاکو کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں