ٹوبہ میں پیشہ ور بھکاریوں کی یلغار،شہری پریشان

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار ) پیشہ ور بھکاریوں کی یلغار، شہری پریشان ٹوبہ ٹیک سنگھ بازاروں ، مارکیٹوں میں لاری اڈا مختلف روڈوں پر بھکاریوں کا رش بھکاریوں کے روپ میں چوری اور منشیات فروشی شہر اور گردونواح میں پیشہ ور بھکاریوں کی بھرمار ہو گئی ہے یہ بھکاری نہ صرف شہریوں کو پریشان کرتے ہیں بلکہ جرائم میں بھی ملوث ہیں شہری حلقوں نے حکام سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں پیشہ ور بھکاریوں کی بڑھتی ہوئی تعداد نے شہریوں کو سخت پریشان کر دیا ہے۔ بازاروں، مارکیٹوں لاری اڈا ضلع کچہری مختلف روڈوں اور گلی محلوں میں بھکاریوں کے روپ میں جرائم پیشہ عناصر سرگرم ہیں، جو نہ صرف چوری کی وارداتیں کرتے ہیں بلکہ منشیات فروشی جیسے سنگین جرائم میں بھی ملوث ہیں۔ ان بھکاریوں میں نوجوان لڑکیوں کی ٹولیاں، نقاب پوش خواتین، اور کمسن بچے شامل ہیں جو بھیک نہ دینے والوں کو بددعائیں دے کر بلیک میل کرتے ہیں۔ شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ یہ بھکاری اکثر دکانوں سے اشیا چوری کرتے ہیں اور گھروں میں داخل ہو کر وارداتیں کرتے ہیں۔ انسداد گداگری کے لیے ذمہ دار محکمہ سوشل ویلفیئر اور دیگر ادارے صرف دفتروں پہ بیٹھ کر فوٹو سیکشن کرنے پر اپنی کارگردگی موبائل پر بنا رہے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں