ٹوبہ میں کلینک آن وہیلز پروگرام کامیابی سے جاری

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن “علاج دہلیز پر” کے تحت ٹوبہ ٹیک سنگھ میں کلینک آن ویلز پروگرام گزشتہ ہفتہ بھی کامیابی سے جاری رہا، جس سے شہریوں کو گھر کے قریب مفت علاج، ادویات اور طبی مشورے فراہم کیے گئے۔ گزشتہ ہفتہ کے دوران پروگرام سے ہزاروں مریضوں نے استفادہ کیا۔ اعداد و شمار کے مطابق 6,351مریضوں کے او پی ڈی معائنے کیے گئے، 414 خواتین کا قبل از زچگی اور 107 خواتین کا بعد از زچگی چیک اپ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں