ٹوبہ میں گرانفروشوں کو 92ہزار 500روپے کے جرمانے

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر رمضان المبارک کے دوران مہنگائی پر قابو پانے کیلئے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں سخت اقدامات جاری ہیں۔ ڈپٹی کمشنر عمر میلہ کی زیر نگرانی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ میں متحرک ہیں اور گراں فروشی کیخلاف موثر کاررو ا ئیاں کی جا رہی ہیں ۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ضلع بھر میں 2ہزار 570انسپیکشنز کی گئیں جبکہ سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی اور گراں فروشی پر دکانداروں کو مجموعی طور پر 92ہزار 500 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تحصیل ٹوبہ ٹیک سنگھ میں1ہزار298 انسپیکشنز کے دوران زائد نرخ وصولی اور ریٹ لسٹ آویزاں نہ کر نے پر 17 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ تحصیل گوجرہ میں 562 انسپیکشنز کے دوران اوورچار جنگ اور قیمتوں کی بے ضابطگی پر 47ہزار 500روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں