ٹوبہ میں گرانفروشوں کیخلاف کارروائیاں مزید تیز

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے مہنگائی مافیا کے خلاف کارروائی مزید تیز کر دی ہے۔ ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی زیر نگرانی زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عملدرآمد جاری ہے، جس کے تحت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی نگرانی میں بڑے پیمانے پر آپریشن کیے جا رہے ہیں۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ضلع بھر میں 12,292 انسپکشنز کی گئیں، جن میں 50,000روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ تحصیل ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 4,205 انسپکشنز کے دوران 22,000روپے، تحصیل گوجرہ میں 3,646انسپکشنز کے نتیجے میں 10,000روپے، تحصیل کمالیہ میں 2,290 انسپکشنز کے دورا ن 5,000روپے جبکہ تحصیل پیر محل میں 2,151 انسپکشنز کے دوران 13,000 روپے جرمانہ کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے واضح کیا کہ رمضان المبارک کے دوران ناجائز منافع خوری کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں