ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ ٹوبہ ٹیک سنگھ کی جانب سے مہنگائی مافیا کے خلاف سخت کریک ڈان جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی زیر نگرانی گزشتہ 48گھنٹوں میں 15,811انسپکشنز مکمل کی گئیں، جن کے دوران 141,000روپے کے جرمانے عائد کیے گئے، 256دکانوں کو سیل کیا گیا، جبکہ 27افراد کو گرفتار کیا گیا۔ تحصیل ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 5,253 انسپکشنز کے دوران 73,000روپے جرمانہ عائد کیا گیا، 79دکانیں سیل کی گئیں اور 19 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ تحصیل گوجرہ میں 4,355 انسپکشنز کے نتیجے میں 13,000روپے جرمانہ، 53دکانیں سیل اور8گرفتاریاں ہوئیں۔ تحصیل کمالیہ میں 3,534انسپکشنز مکمل ہوئیں، جن میں 11,000روپے جرمانہ اور 71دکانیں سیل کی گئیں، جبکہ تحصیل پیرمحل میں 2,669 انسپکشنز کے دوران 44,000 روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور 53 دکانوں کو سیل کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کا کہنا تھا کہ مہنگائی مافیا کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے اور کسی کو بھی ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں ۔ اس سلسلے میں کرٹیکل بازاروں میں دو شفٹوں میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس تعینات کر دیے گئے ہیں، جو روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔ضلعی انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ حکام کو دیں۔




