16

ٹوبہ میں 2لاکھ 50ہزار سے زائد رقبے پر گندم کاشت ہو چکی

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں زرعی ترقی اور کاشتکاروں کی فلاح کے لیے ضلعی انتظامیہ عملی اقدامات جاری رکھے ہو ئے ہے۔ اسی سلسلے میں ڈپٹی کمشنر عمر میلہ کی زیر صدارت ایگریکلچر ایڈوائزری کمیٹی اور گندم آگاو مہم کمیٹی کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ڈاکٹر نوشیر علی خان نے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع میں اب تک 2 لاکھ 50 ہزار 199 ایکڑ پر گندم کی کاشت مکمل ہو چکی ہے جبکہ گندم کا ہدف 3 لاکھ 25 ہزار ایکڑ مقرر ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسان کارڈ ریکوری میں ٹوبہ ٹیک سنگھ 93 فیصد کے ساتھ ڈویژن میں پہلے نمبر پر ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں