ٹوبہ میں 8دستر خوان فعال ہیں،ڈپٹی کمشنر

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں مریم کے مہمان رمضان نگھبان دسترخوان کے انتظامات جاری ہیں تاکہ روزہ داروں کو باعزت اور معیاری افطار کی سہولت فراہم کی جا سکے۔اسی سلسلے میں ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ نے تحصیل گوجرہ کا دورہ کیا اور دسترخوانوں کا معائنہ کیا۔ ضلع بھر میں اس پروگرام کے تحت مجموعی طور پر 8 دسترخوان فعال ہیں جبکہ ہر تحصیل میں دو، دو دسترخوان قائم کیے گئے ہیں۔ گوجرہ میں ایک دسترخوان ٹی ایچ کیو ہسپتال اور دوسرا نجی مارکی میں کام کر رہا ہے۔دورے کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ چوہدری ریاض گجر اور چیف آفیسر ایم سی یاسر شاہ بھی ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر اور دیگر افسران نے شہریوں کے ساتھ افطاری کی اور صفائی، بیٹھنے کے انتظام اور کھانے کے معیار کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ مستحق افراد کو باعزت اور معیاری افطار کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے جبکہ ضلعی انتظامیہ روزہ داروں کیلئے بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے متحرک رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں