ٹوبہ میں40ترقیاتی سکیموں پر کام جاری ہے

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے ڈپٹی کمشنر عمر میلہ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں حکومتی پالیسی کے مطابق متعلقہ افسران نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ نوید افتخار اولکھ نے سالانہ ترقیاتی پروگرام 2025-26کے تحت جاری منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ضلع میں مجموعی طور پر 40ترقیاتی سکیموں پر کام جاری ہے جن میں سے 21جاری سکیموں میں 4سکیمیں مکمل ہو چکی ہیں جبکہ 17سکیموں پر کام جاری ہے۔ مکمل ہونیوالی سکیموں میں 3 بلڈنگز اور ایک سڑک کی سکیم شامل ہے جبکہ جاری سکیموں میں 6سڑکیں، 10بلڈنگز اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کی ایک سکیم شامل ہے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ نئی سکیموں میں 19منصوبوں پر کام جاری ہے جن میں سڑکوں کی 3، لوکل گورنمنٹ کی6، کھیلوں کی 2اور بلڈنگز کی 8سکیمیں شامل ہیں۔ اس موقع پر صدر بازار اور کمیٹی بازار ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تزئین و آرائش اور بحالی کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں