ٹوبہ ٹیکس نگھ میں بھاری مشینری سے پختہ تجاوزات مسمار

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی تجاوزات مافیا کیخلاف آپریشن جاری ہے۔ اس سلسلے میں کارروائی عمل میں لاتے ہوئے جھنگ روڈ پر بھاری مشینری سے پختہ تجاوزات مسمار کر دی گئیں۔ دکانداروں کے احتجاج کے پیش نظر پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر موجود تھی۔ علاوہ ازیں ٹوبہ ٹیک سنگھ کے دیہاتوں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس آپریشن کا مقصد سرکاری زمینوں پر ہونے والی غیر قانونی تجاوزات کو ختم کرنا ہے۔ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو ضلع بھر میں اس آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں، جبکہ اسسٹنٹ کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ علی سمیر اور چیف آفیسر ضلع کونسل انور بیگ سیال کی زیر قیادت یہ آپریشن جاری ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر علی سمیر نے چک نمبر 320 میں موقع پر پہنچ کر تجاوزات کو ختم کروایا۔اہلیان ٹوبہ ٹیک سنگھ سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ سرکاری زمینوں پر قائم تجاوزات کو خود بخود ختم کر دیں، خاص طور پر گھروں کے سامنے سے تجاوزات کو ہٹایا جائے، ورنہ ان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔یہ اقدام شہر کی خوبصورتی اور ترقی کو مزید فروغ دینے کے لیے کیا گیا ہے تاکہ سرکاری زمینوں کا صحیح استعمال یقینی بنایا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں