ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی زیر نگرانی ضلع بھر میں انکروچمنٹ کے خلاف اپریشن کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں مختلف بازاروں اور تجارتی علاقوں میں تجاوزات کو ختم کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے انکروچمنٹ کے خلاف سخت کاروائیاں شروع کر دی گئی ہیں تاکہ عوامی جگہوں پر غیر قانونی قبضے ختم کر کے شہریوں کو سہولت فراہم کی جا سکے۔ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کا کہنا ہے کہ اس اپریشن کے دوران تمام بازاروں میں نصب تجاوزات کو ہٹا کر ان مقامات کو صاف کیا جائے گا۔ مزید برآں، دکانداروں کو آگاہ کیا گیا ہے کہ وہ اپنے کاروباری مقامات کے باہر کسی قسم کی غیر قانونی اشیا نہ رکھیں تاکہ قانونی کارروائی سے بچا جا سکے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ اپریشن عوامی مفاد کے لیے شروع کیا گیا ہے تاکہ سڑکوں اور بازاروں کی صفائی یقینی بنائی جا سکے اور عوام کی مشکلات کم کی جا سکیں
2