ٹوبہ ٹیک سنگھ میں حادثہ’ موٹرسائیکل سوار چل بسا

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) ریسکیو زرائع کے مطابق شورکوٹ روڈ چک نمبر 330 گ ب کے نزدیک لنک روڈ سے مین روڈ پر ایک موٹر سائیکل سوار پہلے موٹر سائیکل سے ٹکرایا، بعد میں لوڈر رکشہ سے ٹکرا گیا، حادثے میں موٹر سائیکل سوار موقع پر جاں بحق ہو گیا، جاں بحق شخص کی شناخت محمد حنیف ولد نظام دین عمر 60 سال کے نام سے ہوئی، حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور ضروری کاروائی شروع کر دی’ مرنے والے مذکورہ موٹرسائیکل سوار نعش لواحقین کے حوالے کر دی گئی ہے’ مذکورہ نوجوان کی نعش گھر پہنچی تو کہرام مچ گیا اور لواحقین صدمہ سے نڈھال ہو گئے جبکہ علاقہ کی فضاء بھی افسردہ ہو گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں