ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ماحول دشمن عناصر کیخلاف کارروائیاں جاری رہیں گی،ڈی سی نعیم سندھو

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے اور ماحول دشمن عناصر کے خلاف سخت کارروائیاں جاری ہیں۔ ڈی جی ماحولیات عمران حامد شیخ اور ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی خصوصی ہدایات پر محکمہ ماحولیات کی ٹیموں نے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے۔ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات شمیم احمد خان اور انسپیکٹر ماحولیات محمد عرفان کھیتران کی سربراہی میں گوجرہ میں کی گئی کارروائی کے دوران 375کلو گرام ممنوعہ پلا سٹک بیگز ضبط کر لیے گئے۔ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے کہا کہ ماحول دشمن عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد جاری رہے گا اور ممنوعہ پلاسٹک بیگز کے خاتمے کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ماحول دوست متبادل بیگز کا استعمال یقینی بنائیں تاکہ فضائی و ماحولیاتی آلودگی سے بچا جا سکے۔وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں حکومت پنجاب ماحول دوست پالیسیوں پر عمل پیرا ہے اور عوام کے تعاون سے پلاسٹک بیگز کے استعمال کے خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ صحت مند اور صاف ستھرا ماحول ہماری ترجیح ہے، اور اس مقصد کے لیے عوام کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں