ٹوبہ ٹیک سنگھ کو تجاوزات سے پاک کردیا جائیگا،ڈپٹی کمشنر نعیم سندھو

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کے تحت ٹوبہ ٹیک سنگھ میں انجمن تاجران کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے صدر بازار کا دورہ کیا اور تجاوزات کے خاتمے کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر علی سمیر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان لبھا مسیح صدر انجمن تاجران جنرل سیکرٹری اور تاجران کے نمائندگان بھی ہمراہ تھیمذاکرات کے دوران انجمن تاجران نے انتظامیہ کو یقین دہانی کروائی کہ تمام تجاوزات سات دن کے اندر اپنی مدد آپ کے تحت ختم کر دی جائیں گی۔ ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ تعاون شہر کو خوبصورت اور کاروباری ماحول کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ انتظامیہ تاجروں کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی اور اس دوران شہریوں کو کم سے کم مشکلات پیش آئیں گی۔ انجمن تاجران نے انتظامیہ کے اس دوستانہ رویے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ مستقبل میں بھی شہر کی بہتری کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں