79

ٹوبہ پولیس نے اشتہاری مجرمان کے گرد گھیرا تنگ کردیا

ٹوبہ ٹیک سنگھ( نامہ نگار) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ عبادت نثار کے حکم پر اشتہار ی مجرمان کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا اشتہاری مجرموں کی گرفتاری کے لئے چلائی جانے والی خصوصی مہم کے نتیجہ میں ایس ڈی پی او صدر سرکل ٹوبہ محمد فہیم کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ صدر ٹوبہ اعجاز حسین ایس آئی معہ ملازمان پولیس پر مشتمل ٹیم نے ا نٹیلی جنس انفارمیشن، جدید ٹیکنالوجی، اور مخبر کی اطلاع پر اپنے فرائض منصبی بڑی مستعدی اور انتہائی احتیاط کے ساتھ ادا کرتے ہوئے ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس کو 5 قتل اور2اقدام قتل کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرم خرم سعید ولد سعید سلطان قوم راجپوت سکنہ 295 ج ب دیوی داس کو گرفتار کیا۔ واضح رہے کہ مجرم خرم سعید 10سال قبل پرانی دشمنی کی بنا پر علاقہ تھانہ سٹی ٹوبہ اور علاقہ تھانہ صدر ٹوبہ میں اپنے مخالفین کے5افراد کو قتل جبکہ2افراد کو زخمی کر کے فرار ہو گیا تھا اور خانیوال کے علاقہ میں روپوش تھا جس کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں