1

ٹوبہ پولیس نے چوری و ڈکیتی کی وارداتیں کرنیوالے گینگ کو سرغنہ سمیت گرفتار کرلیا

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ عبادت نثار نے ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو ٹریس آٹ کر کے گرفتار کرنے کا ٹاسک د یا ۔ اسی طرح ڈی ایس پی پیرمحل منیر احمد کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ پیر محل وسیم اسلم ایس آئی معہ ملازمان پولیس پر مشتمل ٹیم تشکیل دی جنہوں نے انتھک محنت اور مخبر کی اطلاع پر مختلف جگہوں پر کاروائیاں کرتے ہوئے چوری کی وارداتیں کرنے والے گینگ کے04ملزمان کو سرغنہ سمیت گرفتار کیا۔ جن میں سرغنہ گینگ1۔سفیان ولد انور قوم آرائیں سکنہ غو ثیہ آباد پیر محل 2۔شفقت ولد شفیع قوم جوئیہ سکنہ خانجوا ن پیر محل 3۔عمران ولد شفیع قوم پڑھیار سکنہ چک 662/3 پیر محل4۔صابر ولد اقبال قوم ماچھی سکنہ 663/4 گ ب شامل ہیں۔ ملزما ن نے علاقہ تھانہ پیر محل اور گردونواح میں چوری کی وارداتیں کرنیکا انکشاف کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں