ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز کی ہدایت پر شہروں کو خوبصورت اور دیدہ زیب بنانے کے ویژن پر عملدرآمد جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی زیر نگرانی ضلع بھر میں اہم چوراہوں پر مانومینٹ نصب کیے جا رہے ہیں جبکہ موسمی اور پھولدار پودے بھی لگائے جا رہے ہیں تاکہ شہری ماحول کو خوشگوار اور دلکش بنایا جا سکے۔اسی سلسلہ میں چیف آفیسر میونسپل کمیٹی و ڈسٹرکٹ کونسل مہر انور بیگ سیال نے شہباز چوک پر جاری ترقیاتی اور تزئینی کاموں کا معائنہ کیا۔



