ٹوبہ کی خوبصورتی کیلئے ترقیاتی کاموں کا آغاز

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) مین بازار اور کمیٹی بازار میں انڈر گرانڈ بجلی کیبلنگ کے لیے کھدائی کا کام جاریٹوبہ ٹیک سنگھ میں شہری سہولیات کی بہتری اور شہر کی خوبصورتی میں اضافے کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں شہر کے مصروف ترین علاقوں مین بازار اور کمیٹی بازار میں انڈر گرانڈ بجلی کی کیبلنگ کے منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے۔ مین بازار کی سڑک کے دوسری جانب بھی کھدائی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔اس منصوبے کا مقصد فضائی بجلی کے تاروں کے جال کو ختم کر کے شہر کو جدید، محفوظ اور منظم شکل دینا ہے۔ انڈر گرانڈ کیبلنگ سے نہ صرف بجلی کی فراہمی زیادہ محفوظ اور مستحکم ہو گی بلکہ بجلی سے متعلق حادثات اور تکنیکی خرابیوں میں بھی نمایاں کمی آئے گی۔انتظامیہ کے مطابق یہ منصوبہ مرحلہ وار مکمل کیا جائے گا اور تعمیراتی کام کے دوران کاروباری حضرات اور شہریوں کو کم سے کم پریشانی پہنچانے کی بھرپور کوشش کی جا رہی ہے۔ انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ترقیاتی کام کے دوران تعاون کریں تاکہ یہ عوامی مفاد کا منصوبہ مقررہ وقت میں مکمل کیا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں