ٹوبہ کے تعلیمی اداروں میں آئس سپلائی کرنیوالا ملزم زخمی حالت میں گرفتار

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) ٹوبہ ٹیک سنگھ کے کالج اور یونیورسٹیوں کے طلبہ و طالبات کو آئس سپلائی کرنیوالا ملزم زخمی حالت میں گرفتار۔ لاکھو ں روپے مالیت کی بڑی مقدار میں آئس اور چرس برآمد۔ بدنام زمانہ منشیات فروش سابقہ ریکارڈ یافتہ محمد شکیل ولد محمد رفیق قوم آرائیں سکنہ 327 ج ب ٹوبہ سی سی ڈی ٹوبہ کیساتھ پولیس مقا بلے میں زخمی حالت میں گرفتا۔مورخہ 23.01.2026 بوقت11بجے رات نزد 354ج ب گوجرہ پو لیس مقابلہ ہوا ہے۔ بھاگنے کی کوشش میں موٹر سائیکل سلپ ہونیکی وجہ سے 1کس ملزم زخمی حالت میں گرفتار ۔ ایک کس ملزم فرار ۔ ملزم بدنام زمانہ منشیات فروش اور سابقہ ریکارڈ یافتہ تھا. ملزم سے اسلحہ ناجائز پسٹل 30 بور، 1005 گرام آئس اور 1250 گرام چرس برآمد۔ ملزم کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلبہ و طالبات کو آئس سپلائی کرتا تھا۔ فرار ملزم کی تلاش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں