ٹور ڈی رومانڈی سائیکل ریس سوئٹزرلینڈ میں ہو گی

برن(سپورٹس نیوز) ٹور ڈی رومانڈی سائیکل ریس کا 78 واں ایڈیشن 29 اپریل سے سوئٹزرلینڈ میں شروع ہوگا۔ سائیکل ریس میں دنیا کے نامور سائیکلسٹ شرکت کر یں گے۔ ٹور ڈی رومانڈی سائیکل ریس 5 مرحلوں پر محیط ہوگی۔ٹور ڈی رومانڈی سائیکل ریس 29 اپریل سے شروع ہوکر 6 روز جاری رہنے کے بعد 4 مئی کو اختتام پذیر ہوگی ریس میں انوس گرینیڈیئرز ٹیم کے ہسپانوی سائیکل سوار کارلوس روڈریگز کینو اپنے اعزاز کا دفاع کرینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں