ٹور ڈی سائیکل ریس29اپریل سے شروع ہو گی

برن( سپورٹس نیوز) ٹور ڈی رومانڈی سائیکل ریس کا 78 واں ایڈیشن 29 اپریل سے سوئٹزرلینڈ میں شروع ہوگا۔ سائیکل ریس میں دنیا کے نامور سائیکلسٹ شرکت کر یں گے۔ ٹور ڈی رومانڈی سائیکل ریس5مرحلوں پر محیط ہوگی۔ٹور ڈی رومانڈی سائیکل ریس29اپریل سے شروع ہوکر 6 روز جاری رہنے کے بعد 4 مئی کو اختتام پذیر ہوگی۔ ٹور ڈی رومانڈی سائیکل ریس میں انوس گرینیڈیئرز ٹیم کے ہسپانوی سائیکل سوار کارلوس روڈریگز کینو اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے۔ ٹور ڈی رومانڈی سائیکل ریس کا پہلا ایڈیشن پہلی مرتبہ 1947میں ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں