ٹول ٹیکس میں دوسری بار اضافہ

اسلام آباد (بیوروچیف) نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے قومی شاہراہوںاور موٹر ویز پر عائد ٹول ٹیکس میں رواں برس دوسری مرتبہ اضافہ کردیا ہے۔نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے ٹول ٹیکس میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ ٹول ٹیکس میں اضافہ یکم اپریل سے نافذالعمل ہوگا، شاہراہوں پر موٹرکار سے 70روپے، ویگن سے 150روپے اور بس سے 250روپے ٹول ٹیکس وصول کیا جائے گا۔ 2اور 3ایکسل ٹرک سے 300 روپے اوربڑے ٹرکوں سے 550روپے ٹول ٹیکس وصول کیا جائے گا۔نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے ایم 1، ایم 3، ایم 4، ایم 5، ایم 14اور ای 35پر ٹول ٹیکس میں بھاری اضافہ کردیا ہے، اسلام آباد سے پشاور جانے والی ایم ون موٹروے پر کار کا ٹول ٹیکس 500سے بڑھا کر 550روپے کردیا گیا ہے۔ لاہور سے عبدالحکیم جانے والی ایم تھری پر کار کیلئے ٹول ٹیکس 700روپے سے بڑھا کر 800روپے کردیا گیا۔ پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد اور ملتان جانے والی ایم فور پر کار کیلئے ٹول ٹیکس 950روپے سے بڑھا کر 1050روپے کر دیا گیا ہے۔ ملتان سے سکھر جانے والی ایم فائیو پر کار کا ٹول ٹیکس ایک ہزار 1100روپے سے بڑھا کر 1200روپے مقرر کردیا گیا۔ ڈی آئی خان تا ہکلہ موٹروے ایم چودہ پر موٹر کار کا ٹول ٹیکس 600روپے بڑھا کر 650کردیا گیا ہے۔ حسن ابدال، حویلیاں، مانسہرہ ای 35 پر ٹول ٹیکس 250روپے بڑھا 300 روپے موٹر کار کا ٹول ٹیکس مقرر کیا گیا۔ ایم 1، ایم 3، ایم 4، ایم 5، ایم 14اور ای 35موٹر وے پر بڑی گاڑیوں کا ٹول ٹیکس 850سے لیکر 5750روپے تک کردیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں