24

ٹوکن ٹیکس کی مد میں نادہندگان پر عائد جرمانہ معاف

لاہور (بیوروچیف) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب کی موٹر برانچ نے گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس کی مد میں نادہندگان پر عائد جرمانہ معاف کر دیا جس سے پنجاب بھرکے کے عوام کو بڑا ریلیف ملا ہے۔ ڈائریکٹر ایکسائز کے مطابق اس وقت صرف لاہور کی ساڑھے چار لاکھ گاڑیوں کے مالکان ٹوکن ٹیکس کی مد میں نادہندہ ہیں جن پر توکن ٹیکس کا 100 فیصد جرمانہ عائد ہے تاہم جو نادہندگان 30 جون تک اپنا ٹوکن ٹیکس ادا کر دیں گے ان کو جرمانہ معاف کر دیا جائے گا اور ان سے جرمانہ کی رقم وصول نہیں کی جائے گی جبکہ جو نادہندگان اس سہولت سے فائدہ نہیں اٹھائیں گے 30جون کے بعد ان کی گاڑیاں بند کر دی جائیں گی۔ ڈائریکٹر ایکسائز کا یہ بھی کہنا ہے کہ شہر کی سڑکوں پر ٹوکن ٹیکس کے نادہندگان کے خلاف ناکہ بندی جاری رہے گی اور عید الاضحی کی چھٹیوں میں ناکے لگائے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں