ٹوکیو میراتھون 2026ء پاکستانی رنرز کی نمایاں شرکت

ٹوکیو (سپورٹس نیوز) جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں دنیا کی معروف اور باوقار دوڑوں میں شمار ہونے والی ٹوکیو میراتھون 2026 میں پاکستانی رنرز نے بھرپور شرکت کر کے پاکستان کا نام روشن کیا۔ اس عالمی مقابلے میں مجموعی طور پر 12 پاکستانی رنرز نے 42.195 کلومیٹر کا فاصلہ کامیابی سے طے کیا، جو پاکستانی کمیونٹی میں دوڑ کے بڑھتے ہوئے رجحان اور عالمی سطح پر پاکستانی ایتھلیٹس کی بڑھتی ہوئی موجودگی کا مظہر ہے۔پاکستانی رنرز میں ذیشان علی سب سے تیز ثابت ہوئے جنہوں نے میراتھون 2 گھنٹے 40 منٹ اور 9 سیکنڈز میں مکمل کر کے پاکستانی شرکا میں نمایاں کارکردگی دکھائی۔دیگر پاکستانی رنرز میں صادق شاہ، ایاز عبداللہ، بلال عمر، محمد ابوبکر افضل، باچا خان، اسد تنگیکر، حسن اعجاز، مقداد محمد، سمینہ خان اور شازیہ نواز شامل تھے۔ ان رنرز میں مرد اور خواتین دونوں شامل تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں