ٹچ بٹن دوبارہ بنانے کا موقع ملا تو نئی کاسٹ لی جائیگی’ فرحان سعید

لاہور (شوبز نیوز) اداکار و گلوکار فرحان سعید نے کہا کہ اگر انہیں فلم ٹچ بٹن دوبارہ بنانے کا موقع ملا تو وہ پرانی کاسٹ کے ساتھ دوبارہ کام نہیں کریں گے۔فرحان سعید نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے کیریئر اور فلمی تجربات کے بارے میں کھل کر گفتگو کی۔فلم ٹچ بٹن کی شوٹنگ 2018 میں شروع ہوئی تھی اور اسے 2019 کے اختتام تک ریلیز کرنے کا امکان تھا، لیکن متعدد مسائل کے باعث فلم ریلیز میں تاخیر کا شکار رہی، اس کی مرکزی کاسٹ میں فرحان سعید، سونیا حسین، فیروز خان اور ایمان علی شامل تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں