34

ٹکٹوں کی مد میں ٹریول ایجنٹ نے ساتھی کے 95لاکھ ہڑپ کرلئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ٹکٹوں کی مد میں ٹریول ایجنٹ نے ساتھی کے 95لاکھ روپے ہڑپ کر لئے، پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق تاج کالونی کے رہائشی اقبال جہانگیر نے بتایا کہ وہ السادات انٹر پرائزز میں بطور ریکوری منیجر کام کرتا ہوں اور کراچی کے ٹریول ایجنٹ موسیٰ ریئس نے اس سے مختلف اوقات میں جہازوں کے ہوائی سفر کی ٹکٹیں لیتا رہا اور حساب کتاب کرنے پر اس کے ذمہ 95لاکھ روپے کی رقم بنی تو ملزم موسیٰ ریئس سے رقم کا مطالبہ لیا تو وہ لیت ولعل کے بعد رقم واپس کرنے سے انکاری ہو گیا۔ تاہم ضمانت کے ذریعے ملزم نے رقم کے بدلے میں چیک دیا جو کہ بنک سے کیش نہ ہو سکا، جس پر پولیس نے جعلی چیک دینے کے الزام میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں