1

ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا انفلوئلنسر علیشبہ انجم کا سادگی سے شادی کا اعلان

لاہور (شوبز نیوز) ٹک ٹاکر جنت مرزا کی بہن علیشبہ انجم نے اعلان کیا ہے کہ میں صرف 30 لاکھ روپے میں سادگی سے شادی کروں گی۔جنت مرزا کی بہن علشبہ انجم سوشل میڈیا پر غیر معمولی مقبولیت رکھتی ہیں۔ ان کے انسٹاگرام پر 30 لاکھ سے زائد جبکہ ٹک ٹاک پر ایک کروڑ 90 لاکھ سے زیادہ فالوورز موجود ہیں۔انٹرنیٹ سیلیبریٹیز کی پرتعیش شادیوں کے رجحان کے برعکس علشبہ کا کہنا ہے کہ وہ محدود اخراجات کے ساتھ نکاح اور ولیمے پر مشتمل تقریب منعقد کریں گی۔حالیہ گفتگو کے دوران جب ان سے شادی کے منصوبوں کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا کہ وہ تقریبا 20 سے 30 لاکھ روپے کے بجٹ میں شادی کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں اور ان کی تقریب صرف دو اہم مراحل، یعنی نکاح اور ولیمے تک محدود ہوگی۔علیشبہ انجم کے مطابق غیر ضروری دکھاوے کے بجائے سادگی کو ترجیح دی جائے گی۔اسی موقع پر علشبہ انجم نے اپنے ملبوسات کی قیمتوں کی تفصیل بھی شیئر کی۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی جینز جاپان سے خریدی گئی ہے جس کی قیمت 20 ہزار روپے ہے، جبکہ شرٹ 10 ہزار روپے میں لی گئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں