ٹک ٹاکر ثناء کا قاتل جڑانوالہ کا رہائشی نکلا

جڑانوالہ(نامہ نگار) ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل میں ملوث پکڑا جانیوالا مرکزی ملزم ٹک ٹاکر عمر حیات عرف کاکا جڑانوالہ کا رہائشی نکلا،سی آئی اے پولیس کے سب انسپکٹر محسن علی خان نے مبینہ ملزم کو حراست میں لیکر اسلحہ و موبائل فون برآمد کر لیا ہے،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسلام آباد میں معروف ٹک ٹاکر ثناء یوسف کی سالگرہ کے دوران نوجوان نے فائرنگ کرکے اسے قتل کر دیا اور فرار ہو گیا ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے آئی جی اسلام آباد سے رپورٹ طلب کی تھی جس پر پولیس نے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو شناخت کیا،سی آئی اے کے سب انسپکٹر محسن علی خان نے ٹیم کے ہمراہ جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو شناخت کرکے فیصل آباد سے حراست میں لیکر اسکے قبضہ سے اسلحہ اور ٹک ٹاکر ثناء یوسف کا موبائل فون بھی برآمد کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم عمر حیات عرف کاکا جڑانوالہ کے علاقہ امین پارک جھمرہ روڈ کا رہائشی ہے اور اسکا والد احمد جاوید محکمہ زراعت کا رئیاٹرڈ ملازم ہے۔ پولیس کو کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق پکڑے جانیوالے ملزم عمر حیات عرف کاکا کی سوشل میڈیا پر ٹک ٹاکر ثناء یوسف کیساتھ دوستی ہوئی تھی پکڑے جانیوالے ٹک ٹاکر ملزم عمر حیات عرف کاکا نے بار بار مسترد کرنے کی رنجش پر مقتولہ ٹک ٹاکر ثناء یوسف کو قتل کیا ہے اور ثبوت ختم کرنے کیلئے مقتولہ کا موبائل فون بھی ساتھ لے گیا تھا۔ پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش کے دوران پکڑے جانیوالے مرکزی ملزم نے اعتراف جرم کر لیا ہے، جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں