ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس،کیس کی پیروی اسٹیٹ کونسل کریگا

اسلام آباد (بیورو چیف)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس میں وکیلِ صفائی کی عدم دستیابی پر اسٹیٹ کونسل مقرر کرتے ہوئے قرار دیا کہ ملزم کی جانب سے کیس کی پیروی اسٹیٹ کونسل کرے گا۔ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے کیس کی سماعت کی۔اس موقع پر پراسیکیوٹر نوید کیانی نے عدالت کو بتایا کہ وکیلِ صفائی جان بوجھ کر کیس کو لٹکانا چاہ رہے ہیں۔انہوں نے عدالت کو بتایا کہ قتل کیس میں وکیلِ صفائی نے کسی گواہ پر جرح نہیں کی۔ ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں گزشتہ تاریخ پر جرح کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں