ٹک ٹاکر ربیکا خان کو شاہ رخ خان سے متعلق بیان مہنگا پڑگیا

کراچی (شوبز نیوز) معروف ٹک ٹاکر اور یوٹیوبر ربیکا خان کو بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان سے متعلق دیا گیا بیان مہنگا پڑگیا۔ٹک ٹاکر ربیکا خان حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شریک ہوئیں جس دوران انہوں نے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے دعوی کیا کہ میرے والد اور کامیڈین کاشف خان بالی وڈ کنگ شاہ رخ کے ساتھ کام کرچکے ہیں حتی کہ شاہ رخ خودمیرے والد سے ملنے آئے تھے ۔ربیکا کا کہنا تھا کہ میرے والد کی شاہ رخ کے ساتھ تصاویر بھی ہیں، شاہ رخ نے میرے والدہ کو بتایا تھا کہ ہم آپ کو فولو کرتے ہیں، آپ کو دیکھتے ہیں، کیا کمال کے ایکٹر ہیں آپ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں