15

ٹک ٹاک بناتے گولی لگنے سے 1بھائی جاںبحق ، دوسرے نے ڈر سے خود کشی کرلی

کوہاٹ (نامہ نگار)ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے جنون نے دو سگے بھائیوں کی جان لے لی۔ٹک ٹاک بنانے کے دوران گولی چلنے سے ایک بھائی سے گولی چل گئی، جو دوسرے بھائی کو لگی اور جان لیوا ثابت ہوئی، گولی چلانے والے بھائی نے والدین کی ڈانٹ سے گھبرا کر خود کو بھی گولی مار کرخودکشی کرلی۔ ٹک ٹاک ویڈیو کے جنون میں دو بھائیوں کے جان سے ہاتھ دھونے کا یہ واقعہ کوہاٹ کے گائوں گھمگول میں ہوا۔کوہاٹ پولیس کی رپورٹ کے مطابق گھمکول میں دو بھائی ٹک ٹاک بنا رہے تھے، ایک بھائی نے دوسرے بھائی پر پستول تان کر ویڈیو بنانے کی کوشش کی تو اس سے گولی چل گئی اور دوسرا بھائی موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ گولی چلانے والے بھائی نے والدین کی ڈانٹ کے خوف سے خود کو بھی گولی مار دی اور اور اپنی زندگی کا خود خاتمہ کر لیا۔ اس افسوسناک حادثہ سے پورے علاقہ میں افسردگی اور خوف کی لہر دوڑ گئی۔ لوگوں کا جم غفیر مرحوم بھائیوں کے گھر پر اکٹھا ہو گیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں بھائیوں کی لاشیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوہاٹ منتقل کر دی گئیں، دونوں بھائیوں کا تعلق خانیوال سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں