ٹک ٹاک بنانے پر بھائیوں نے فائرنگ کرکے بہن کو قتل کردیا

جہلم (نامہ نگار) جہلم میں ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے پر 20سالہ لڑکی کو بھائیوں نے بے دردی سے قتل کر دیا۔ مذکورہ واقعہ تھانہ چوٹالہ کی حدود ڈھوک کوریاں میں پیش آیا، جہاں انسا ساجد نامی لڑکی کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔پولیس کے مطابق مقتولہ کے بھائیوں نے اسے ٹک ٹاک بنانے پر طیش میں آکر قتل کیا، جبکہ اہل خانہ نے واقعے کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی۔ پولیس نے اپنی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق لڑکی کے جسم پر گولی کے علاوہ بھی تشدد کے نشانات پائے گئے ہیں، جو واقعے کو مزید سنگین بنا رہے ہیں۔ پولیس نے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں