ٹک ٹاک بنانے کا جنون نوجوان کی جان لے گیا

دیپالپور (نامہ نگار)دیپالپور میں ٹک ٹاک بنانے کا جنون نوجوان کی جان لے گیا۔تفصیلات کے مطابق دیپالپور میں ٹک ٹاک بنانے کا جنون ایک اور زندگی لے گیا۔ نوجوان ٹک ٹاک بناتے ہوئے رکشے میں حادثے کا شکار ہوا۔ریسکیو حکام کے مطابق رکشہ ڈرائیورنوجوان چک باوہ کا رہائشی کی شناخت عثمان نام سے ہوئی ہے۔ دیپالپور میں حادثہ حویلی لکھا میں پیش آیا۔متاثرہ نوجوان چک باوہ کا رہائشی تھا۔ ریسکیو ٹیم نے نعش کو ٹی ایچ کیو ہسپتال حویلی لکھا منتقل کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں