ٹک ٹاک کے جنون نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی

میانوالی (نامہ نگار) سوشل میڈیا کے خطرناک رجحانات نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی۔ کندیاں کے قریب علی والی اسکیپ چینل نہر میں 25سالہ نوجوان ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے نہر میں گر کر جاں بحق ہو گیا۔واقعہ کے مطابق میانوالی سے تعلق رکھنے والا احسن علی والی نہر کے ڈان فال پوائنٹ پر ویڈیو بنانے کی کوشش کر رہا تھا کہ پائوں پھسلنے سے نہر میں جا گرا۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر ایس ایچ او تھانہ کندیاں وسیم خان پولیس ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچے۔ مقامی افراد نے فوری ریسکیو کارروائی کرتے ہوئے نوجوان کی لاش نہر سے نکالی اور قریبی ہسپتال منتقل کی۔ متوفی کی شناخت احسن سکنہ میانوالی کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعہ حادثاتی طور پر پیش آیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں