ٹھیکریوالا پولیس نے 2منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا

ٹھیکریوالہ (نامہ نگار)سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر کی واضح ہدایات پر منشیات کیخلا ف جاری کریک ڈائون کے تحت تھانہ ٹھیکریوالہ پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے دو منشیات فروشو ں کو گرفتار کر لیا۔ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے دو کلو سے زائد ہیروئن برآمد کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ ٹھیکریوالہ غازی حق نواز نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزمان افتخار علی اور شیر علی عرف شیری کو گرفتار کیا۔ برآمد ہونے والی ہیروئن قبضے میں لے کر ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے بیک ٹریک سورسز، سپلائی چین اور سہولت کاروں کے حوالے سے تفتیش کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، تاکہ منشیات کے نیٹ ورک کو جڑ سے ختم کیا جا سکے۔سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر نے واضح کیا ہے کہ منشیات فروشوں، سپلائرز اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ شہریوں کے تحفظ اور نوجوان نسل کو منشیات سے بچانا پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں