38

ٹھیکریوالہ ، چک 271 میں فارمر ڈے کے موقع پر کنونشن کا انعقاد کسانوں کی بھر پور شرکت

ٹھیکریوالہ(نامہ نگار)271خونی سرہالہ میں فارمر ڈے کے موقع پر کنونشن کا انعقاد کسانوں کی پھر پور شرکت،کسانوں کے مسائل حل کرنے کیلئے ہم سب کو متحد ہونے کی ضرور ت ہے ،رانا محمد خاں، موجودہ دور میں فصلوں کو نئی نئی بیماریاں لاحق ہو جاتی ہیں جس کی وجہ سے پیدوارا میں کمی واقع ہوتی ہے فصلوں کی پیداوار کو بہتر کرنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی ،آپس میں صلاح مشورہ اور زرعی آفسران سے معلومات حاصل کر کے اپنی فصلوں کو محفوظ اور پیدوارا کر بہتر کرنے کی ضرورت ہے پاکستان کی ترقی میں کسان ریڈھ کی ہڈی ہے اس کے بغیر معاشی ترقی ممکن نہیں ان خیالات کا اظہار میاں اجمل آصف،رانا محمد خاں،میاں محمد احسن نمبردار،پروفیسر ڈاکٹر محمد یسین ،رانا اویس نصیر خاں سید تو صیف شاہ ،محمد عبدالرزاق،منظور حسین،رانا محمد اعظم و دیگر نے 271خونی سرہالہ میں فارمر ڈے کے موقع پر معروف پراگریسو فارم پرکسانوں سے خطاب کرتے ہوے کیا اس موقع پر رانا محمد رمضان،محمد منیر شاہد،محمد اقبال،سمیت سینکڑوں کسانوں نے بھر پور شرکت کی اور آلو گرورز ایسوی ایشن کی تشکیل دی گئی تاکہ آئندہ کسانوں کے مسائل مشاورت کے ساتھ مل جل کر حل کئیے جائیں ،کسانو ں میں قرعہ اندازی کے زریعے انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں