ٹھیکریوالہ پولیس نے اقدام قتل کا اشتہاری گرفتار کر لیا

ٹھیکریوالہ(نامہ نگار) سٹی پولیس آفیسر صاحبزادہ بلال عمر کی خصوصی ہدایت پر تھانہ ٹھیکریوالہ پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے اقدام قتل کے اشتہاری ملزم کو تین سال بعد گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ملزم اشفاق نے تین سال قبل اپنے ساتھیو ں کے ہمراہ مقدمہ بازی کی رنجش پر نوید نامی شخص پر قاتلانہ حملہ کیا تھا۔ ملزمان نے 78 ج ب کے قریب نوید کو فیملی کے ساتھ جاتے ہوئے فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا تھا۔ایس ایچ او تھانہ ٹھیکریوالہ میاں واجد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ٹیکنیکل وسائل استعمال کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے جبکہ دیگر اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔سی پی او فیصل آباد کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلائی جائے گی تاکہ معاشرے میں انصاف اور قانون کی بالادستی قائم رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں