ٹھیکریوالہ پولیس نے 2اشتہاری گرفتار کرلئے

ٹھیکریوالہ (نامہ نگار) سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر تھانہ ٹھیکریوالا پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی میں ملوث دو اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ٹھیکریوالا پولیس نے کارروائی کے دوران اشتہاری ملزمان کاشف مسیح اور مظہر عرفان کو حراست میں لے لیا۔ ملزمان نے شہری سے دورانِ ڈکیتی موٹر سائیکل، موبائل فونز اور نقدی چھین لی تھی۔ پولیس کے مطابق دونوں اشتہاری ملزمان علاقے میں متعدد وارداتوں میں بھی ملوث رہے ہیں۔گرفتاری کے بعد ملزمان کے قبضہ سے چھینا گیا موٹر سائیکل اور دیگر سامان برآمد کر لیا گیا۔ اس موقع پر سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈائون مزید تیز کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں