ٹھیکریوالہ پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیاں

ٹھیکریوالہ(نامہ نگار)تھانہ ٹھیکری والا پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ۔ اسی سلسلے میں پولیس نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت وسیم عباس ولد نیامت علی قوم جٹ سکنہ70ج ب منصوراں کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے دوران کارر و ا ئی ملزم کے قبضہ سے1400گرام ہیروئن برآمد کی۔تھانہ ٹھیکری والا پولیس نے اے ایس آئی محسن اقبال کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزم کو پابند سلاسل کر دیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اعلی افسران کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ معاشرے کو منشیات جیسی لعنت سے پاک کیا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں