ٹھیکریوالہ کے علاقے میں وارداتیں نہ تھم سکیں

ٹھیکریوالہ (نامہ نگار) تھانہ ٹھیکریوالہ کے علاقہ میںچوری ،ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں کا نہ تھمنے والا سلسلہ جاری ،تھانہ ٹھیکریوالہ کے علاقہ 241چینچل سنگھ والا کی اضافی آبادی سے محمد عامر ولد غلام مصطفی کے گھر کے تالے توڑ کر چور ایک عدد لال پمپ،سلنڈر، چارپائی اور برتن وغیرہ اٹھا کر لے گئے محمد پرویز ولد نذر حسین سکنہ 70منصوراں کی حویلی سے رات کے اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چور 2عدد شاخ بکریاں اور ایک عدد بکرا مالیت تقریبا 150000لے کر فرار ہو گئے ،سہیل احمد ولد اعجاز احمد سکنہ 241چینچل سنگھ والا کے گھر سے نا معلوم چور 2عدد شاخ بکریاں مالیت تقریبا 100000نلے کر فرار ہو گئے ،امتیاز حسین عرف محمد وقاص ولد مشتاق احمد سکنہ 64اور محمد سلیم ولد زکر حسین قوم ڈوگر سکنہ 64موٹر سائیکل پر جار ہے تھے کہ پپو کے بھٹے کے قریب پہنچے تو 3نا معلوم موٹر سائیکل سوار نے اسلحہ کے زور پر روک کر 4ہزار وپے نقدی رقم اور ایک عدد موبائل فون اور محمد سلیم سے 2500نقدی رقم چھین کر فرار ہو گئے پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں