2

ٹھیکری والا کے علاقہ میں ڈاکو راج،شہریوں کا لاکھوں کا نقصان

ٹھیکریوالہ(نامہ نگار)تھانہ ٹھیکریوالہ کے علاقہ چور ڈاکو بے قابو پولیس ملزمان کو پکڑنے میں ناکام ،شہری موٹر سائیکل ،نقدی رقم ، گاڑیوں اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم ،تفصیلات کے مطابق تھانہ ٹھیکریوالہ کے علاقہ میں محمد ندیم ولد نذیر احمد سکنہ 36ج ب اپنے گھر سے ڈیوٹی پر جا رہا تھا کہ 68چبہ روڑ پر نا معلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر روک کر 6ہزار روپے نقدی رقم اور ایک عدد موبائل جس کی مالیت تقریبا 35000اور ایک عدد موبائل جس کی مالیت تقریبا 22000بنتی ہے چھین کر فرار ہو گئے نبیل ارشد ولد محمد ارشد سکنہ 67سدھار کے گھر کے باہر پک اپ 2015ماڈل نمبری SGT1896 رات گئے دھند کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نا معلوم ملزمان لاک وغیرہ توڑ کر لے گئے ، انعام الحق ولد محمد نواز سکنہ 245عباس پور سدھار ہفتہ بازار میں موٹر سائیکل کھڑی کر کے سودا سلف خریدنے گیا اور جب واپس آیا تو موٹر سائیکل 70مالیتی تقریبا45000کا ہینڈل لاک توڑ کر نا معلوم ملزمان لے کر فرار ہوگئے ،شہباز شفیع ولد محمد شفیع سکنہ 74ٹھیکریوالہ گاڑی میں پینسرہ سے ٹھیکریوالہ آ رہا تھا کہ راستے میں نا معلوم جیب تراش نے جیب سے 5000نقدی رقم اور موبائل فون جس کی مالیت تقریبا 35000بنتی ہے لے کر فرار ہو گیا، عبدالسلام ولد محمد رمضان سکنہ 84سرشمیر کے ڈیرے سے نا معلوم چور ایک عدد آہنی ہل بمعہ گیارہ بلیڈز اور ایک عدد لکڑی کا سہاگا جسکی مالیت تقریبا 250000روپے بنتی ہے چوری کر کے فرار ہو گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں