ٹھیکری والہ پولیس بھتہ خور گروہ کو پکڑنے میں ناکام

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ٹھیکری والا پولیس شہریوں سے بھتہ وصول کرنے والے گروہ کو پکڑ نہ سکی۔ تفصیل کے مطابق 275 ج ب کے رہائشی زین علی نے پولیس کو دی جانے والی درخواست میں بتایا کہ غنڈہ قسم کے رضوان وغیرہ آئے روز ان کو تنگ کرتے ہیں اور 2لاکھ روپے بھتہ وصول کر چکے ہیں اور اب دوبارہ بھتہ مانگ رہے ہیں۔ جس پر پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کر کے بھتہ خوروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں