ٹیبل ٹینس طالبات کا مقبول ترین کھیل ، ریحان نسیم

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر ریحان نسیم بھراڑہ نے نوجوان نسل میں صحت مند کھیلوں کے فروغ کیلئے کی جانے والی کوششوں کو سراہا ہے۔ یہ بات انہوں نے پیپلز کالونی کے الفتح سپورٹس کمپلیکس میں عاصمہ شہزادی ٹیبل ٹینس اکیڈمی میں تربیتی کیمپ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ریحان نسیم بھراڑہ نے کہا کہ ٹیبل ٹینس طالبات کا مقبول ترین کھیل ہے جس کی تربیت حاصل کر کے ہماری بچیاں عالمی سطح پر اپنی خداداد صلاحیتوں کا لوہا منوا سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کے انٹر نیٹ کے دور میں نوجوان نسل کو جسمانی مشقت والی کھیلوں میں ضرور حصہ لینا چاہیے کیونکہ صحتمند دماغ کیلئے صحت مند جسم ضروری ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کھیلوں سے مسابقت کا جذبہ بھی پیداہوتا جو عملی زندگی میں آگے بڑھنے کیلئے ضروری ہے۔ ریحان نسیم بھراڑہ نے اکیڈمی کی روح رواں عاصمہ شہزاد ی کی خدمات کو بھی سراہا اور اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔اس موقع پر ایگزیکٹو ممبر فاروق یوسف اور عبدالرحمن بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں