45

ٹیسٹ بیٹر سمجھے جانیوالے عبداللہ شفیق نے T20 حیران کردیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ اوپنر عبداللہ شفیق کو ٹیسٹ میچوں کا بیٹسمین سمجھا جاتا ہے ۔ پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کی جانب سے انہوں نے پشاور زلمی کے خلاف انہوں نے 41 گیندوں پر75رنز بنائے جس میں پانچ چھکے اور پانچ چوکے شامل تھے اوراگلے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ایک اور عمدہ اننگز کھیلتے ہوئے 24 گیندوں پر دوچھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے 45 رنز اسکور کرکے سب کو حیران کردیا ۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے عبداللہ شفیق کاکہنا تھا کہ کوئی بھی بیٹر فاسٹ بولر شاہین آفریدی کا مقابلہ نہیں کرنا چاہتا میں خوش قسمت ہوں کہ شاہین آفریدی کا سامنا نہیں کرنا پڑتا ۔ مجھے خوشی ہے کہ میں نے ٹیم کی جیت میں اپنا حصہ ڈالا۔ شاہین آفریدی تمام کھلاڑیوں کو بیک کرتے ہیں، امید ہے آئندہ بھی اچھی کارکردگی ہو گی ۔ مجھے چانس ملا تو بس یہی سوچا تھا کہ اپنا بہترین دوں ۔ قذافی اسٹیڈیم میں نئی پچز بنی ہیں شروع میں کھیلنا آسان نہیں تھا لیکن بعد میں اچھی بیٹنگ ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ پریشر رہتا ہے لیکن پازیٹو رہنے کی کوشش کرتا ہوں ۔ قلندرز انتظامیہ کی جانب سے بہت زیادہ اعتماد دیا جاتا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں