ٹیسٹ ریٹائرمنٹ کے بعد کوہلی پلئنگ الیون سے بھی باہر

آکلینڈ(سپورٹس نیوز)سابق کیوی کپتان کین ولیمسن نے ویرات کوہلی کو ریٹائرمنٹ کے بعد اپنی 21ویں صدی کی پلئینگ الیون سے بھی باہر کردیا ۔ کرک انفو نے سابق ٹیسٹ کرکٹر میتھیو ہیڈن اور سابق کپتان کین ولیمسن سے آل ٹائم 21ویں صدی کی ٹیم بنانے کو کہا، جس پر سابق کیوی کپتان نے پلئینگ الیون سے ویرات کوہلی کو نکال دیا جبکہ انہوں نے محض ایک پاکستانی اسٹار کو شامل کیا۔کین ولیمسن نے اپنی پلئینگ الیون میں اوپنرز میں میتھیو ہیڈن، ویندر سہواگ، مڈل آرڈر کیلئے رکی پونٹنگ، سچن ٹنڈولکر، اسٹیو اسمتھ، اے بی ڈی ویلیرز، وکٹ کیپر مہندرا سنگھ دھونی، بالرز میں ڈیل اسٹین، شعیب اختر، گلین میک گرا اور مرلی دھرن کو شامل کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں